ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے۔۔۔انسپکٹر گریش کا تبادلہ

بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے۔۔۔انسپکٹر گریش کا تبادلہ

Thu, 18 Aug 2016 19:30:50    S.O. News Service

اڈپی 18؍اگست (ایس او نیوز) بھاسکر شیٹی قتل کا معاملہ میں دن بدن نت نئے پہلو سامنے آرہے تھے اور تقریباً دو ہفتے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس کو جرم ثابت کرنے لائق کوئی بھی اہم ترین ثبوت ہاتھ نہیں لگا تھا۔ اس دوران پولیس پر نرمی برتنے اور ملزموں کو بچانے کی سازش رچنے کے الزامات بھی لگتے رہے۔ اس کا نتیجہ پہلے تو یہ ہوا کہ ابتدائی مرحلے میں تحقیقات انجام دینے والے منی پال سرکل انسپکٹرگریش کو پہلے اس ذمہ داری سے الگ کر دیا گیا۔ پھراس کے بعد ملزموں کو بچانے کے لئے سست روی سے تحقیقات کرنے اور ملزموں کے ساتھ وی آئی پی کی طرح برتاؤ کرنے کے سلسلے میں لگے ہوئے الزامات کی محکمہ جاتی انکوائری شروع کی گئی۔
اب تازہ ترین اطلا ع کے مطابق ضلع انچارج وزیر پرمود مادھو راج کے مطالبے پرریاستی حکومت نے ایک طرف انسپکٹرگریش کا تبادلہ کردیا ہے اور دوسری طرف اس کیس کی تحقیقات کو سی آئی ڈی کے حوالے کیاہے۔ تاحال اس کیس کی تحقیقات اے ایس پی سومانا کے ہاتھ میں تھی۔
اسی بیچ آج قتل کے ملزمین بھاسکر کی بیوی راجیشوری، بیٹے نونیت اور جیوتشی نرنجن بھٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہاں سے ان کو عدلتی میں تحویل میں دینے کے بعد ان میں سے نونیت اور نرنجن کو اڈپی کے ہیری اڈکا جیل اور راجیشوری کو منگلورو جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سی آئی ڈی کی تحقیقات شروع ہونے پر اس قتل کیس میں کیا نئے موڑ آتے ہیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیابی ملتی ہے یا پھر بڑے ہی سازشی اور منصوبہ بند انداز میں انجام دئے گئے جر م پر راز کے پردے یونہی پڑے رہتے ہیں۔


Share: